
نیب ٹیم کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ، عملے سے پوچھ گچھ، دفتر سیل
نیب نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ مارا۔
نیب اور پولیس کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 2 کے آفس میں چھاپہ مارا، چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا، نیب ٹیم نے عملے سے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے نے زمین چڑیا گھر کے لئے مختص کی تھی۔