نوشکی واقعہ، بس میں سوار مسافر نے آنکھوں دیکھا حال سنادیا
بلوچستان کے ضلع نوشکی واقعے کی بس میں سوار دیگر افراد سٹی تھانہ نوشکی میں موجود ہیں۔
بس میں سوار مسافر سجاد نے واقعے سے متعلق آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہا کہ ہم 15 مرد اور 4 خواتین ایران جا رہے تھے، کوئٹہ سے بس میں سوار ہوئے، بس میں تقریباً 70 افراد سوار تھے۔
مسافر سجاد احمد نے بتایا کہ نوشکی کے قریب نقاب پوش بندے گاڑی میں آئے، بس کو روکا، 9 افراد کو بس سے اتارا اور ڈرائیور سے کہا کہ بس کو آگے لے جاؤ، ڈرائیور بس کو آگے تھانے تک لے گیا۔
سجاد احمد نے کہا کہ ہم لوگ نوشکی تھانے میں موجود ہیں، کچھ مقامی افراد تھے، وہ چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر اغواء اور قتل کر دیا گیا تھا، گولیاں لگی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی تھیں۔