
نوسرباز نیٹ ورک نے سب انسپکٹرسے ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے لوٹ لئے
نوسرباز نیٹ ورک نے سب انسپکٹرسے ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے لوٹ لئے
نوسرباز نیٹ ورک نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو سی ڈی اے سیکٹر میں پلاٹ دلوانے کاجھانسہ دے کر ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔

نوسربازوں کے اس بڑے نیٹ ورک میں شریک افراد کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی میں 18 مقدمات درج ہیں،ملزمان خود کو سی ڈی اے ملازم اور ادارے میں اثرورسوغ کا بتا کر شہریوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں
یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں پر احتجاج، جماعت اسلامی کیخلا ف مقدمہ درج
اور پھر موقع پر انھیں لوٹ لیتے ہیں، مزاحمت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرا کر ان کا جینا دوبھر کر دیتے ہیں
۔تھانہ آبپارہ میں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عبدالرشیدنے مقدمہ درج کروایاکہ اعظم خان نامی شخص اس کے پاس لائسنس بنوانے آیا جس سے مراسم قائم ہوئے،
یہ بھی پڑھیں بچوں کی بھوک اور مہنگائی کے ستائے ایک اور خاندان کی 15 پر کال
اس نے سری سرال کے متاثرین کو ڈی بارہ میں پلاٹ دینے کی سکیم کی بات کی،
پھر ہمیں شیشے میں اتارا ۔ میں نے اسے سالی کا گھر فروخت کرکے اور ادھارلے کر کل ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے دئیے
یہ بھی پڑھیں فاطمہ قتل کیس، ایس ایچ او سمیت 5 افراد تاحال زیر حراست
۔ا س نے ہم سے مختلف ا سٹامپ پیپروں پر دستخط بھی کروائے بعدازاں پتہ
چلاکہ اس نے تہذیب حسین شاہ اوردیگر سے مل کر
ہمیں پلاٹ الاٹمنٹ کے جعلی کاغذات دئیے،
اب جب رقم واپس مانگ رہے ہیں تو ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں،
پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا۔