
نواں شہر میں فائرنگ کا زخمی بچہ چل بسا۔تین ملزم گرفتار
ایبٹ آباد ، جمعہ کے روز تھانہ نواں شہر فائرنگ میں زخمی ہونے والا بچہ نوراللہ بھی آئی سی یو میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا اس طرح جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 02 ہو گئی جمعہ کے روز جنازہ کے بعد فائرنگ کے دوران 01 شخص کو قتل جبکہ 05 افراد کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم سمیت 03 ملزمان گرفتار کرلیا گیا جبکہ وقوعہ میں زخمی ہونے والا بچہ نور اللہ بھی جان کی بازی ہار گیا مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان خرم شہزاد ولد اسلم ، شاہد اور عبدالوحید عرف سنی پسران خان آغا ساکنان ترکنہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/324/34 مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔