kohsar adart

نواں شہر میں خاندانی عداوت نے نوجوان کی زندگی چھین لی

تھانہ نواں شہر کی حدود میں والد کے چچا زاد بھائی نے بھتیجے کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر سمیت چار افراد زخمی ہوگائے۔ تفصیلات کے مطابق نواں شہر جو گنی میں خاندانی عداوت نے ایک نوجوان کی زندگی چھین لی۔30 سالہ علی جان ولد خالد خان سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جو ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکا ۔

زرائع کے مطابق نواں شہر میں تقریباً ڈھائی بجے ایک جنازے کے بعد علی جان اور دیگر تین افراد پر فائرنگ کی گئی جس سے تینوں زخمی ہو گئےجنہیں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں علی جان نامی نوجوان دم توڑ گیا،زخمیوں میں فیصل ولد محبت ،نفیس خان ولد نذیر ،نور اللہ ،عبدالعادی شامل ہیں ۔

 

مقتول علی جان نواں شہر ڈھوڈیال کا رہائشی یے۔زرائع کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا ۔ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کرکے رپورٹ درج کرلی اور نعش ک پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے۔جب کہ زخمیوں میں فیصل ولد محبت ،نفیس خان ولد نذیر ،نور اللہ ،عبدالعادی شامل ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More