kohsar adart

نواز شریف کو 24 اکتوبر تک مہلت مل گئی۔ پھر گرفتاری کا خدشہ؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ کیس میں لیگی قائد کی حفاظتی ضمانت کی منظوری دے دی ہے اور 24 اکتوبر تک انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم یہ سوال اپنی موجود ہے کہ 24 اکتوبر کے بعد نواز شریف گھر جائیں گے یا جیل ؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ کیس اور العزیزیہ ریفرنس میں 24 اکتوبر تک نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ لیگی قائد کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے تک گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کرانے کا عدالتی حکم
جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی  درخواست پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے ان کی حفاظتی ضمانت کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا اور کہا کہ ہمیں اس درخواست پر کوئی دلائل بھی نہیں دینے۔اس بنیاد پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پراسیکیوشن کو ضمانت منظوری پر کوئی اعتراض نہیں ہے لٰہذا مدعی کی درخواست منظور کی جاتی ہے البتہ ہم میرٹ پر بات نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں آج ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے حکم دیاتھا کہ 24 اکتوبر تک عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔

نواز شریف کی واپسی کے پروگرام میں تبدیلی

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دبئی سے اٹلی پہنچ گئے
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دبئی سے اٹلی پہنچ گئے

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔ان کے استقبال کیلئ7ے ملک بھر میں پارٹی کارکن اور رہنما سرگرم ہیں ۔قبل ازیں سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے جہاں قانونی معاملات نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عدالت کی جانب سے 24 اکتوبر تک کلیئرنس مل جانے کے باعث نواز شریف کا طیارہ دبئی سے براہ راست لاہور پہنچے گا۔

Nawaz Sharif got respite till October 24. Then fear of arrest? ,نواز شریف کو 24 اکتوبر تک مہلت مل گئی۔ پھر گرفتاری کا خدشہ؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More