kohsar adart

نواز شریف پر الزامات لگانے والے سے برطانوی پولیس کی تفتیش

لیگی قائد پر ارشد شریف کے قتل کی سازش کا الزام لگانے والےتسنیم حیدر سے کاؤنٹر ٹیررازم پولیس لندن نے 4 گھنٹے پوچھ گچھ کی

 

مسلم لیگ ن کے قائد  اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر الزامات لگانے وقلے شخص تسنیم حیدر سے کاؤنٹر ٹیررازم پولیس لندن نےتفتیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے دو افسران نے تسنیم حیدر سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی، اور مختلف سوالات کی صورت میں تسنیم حیدر کا کم و بیش چارگھنٹے کا انٹرویو کیا گیا، جبکہ برطانوی تفتیشی قوانین کے عین مطابق  انٹرویو کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران تسنیم حیدر کی سہولت کیلئے مترجم بھی فراہم کیا گیا، تفتشی ذرائع کا دعوٰی ہے کہ انٹرویو کا سکرپٹ تسنیم حیدر کو دکھا کر اس سے دستخط لئےجائیں گے،جبکہ  انٹرویو کے حوالے سےدستاویز مکمل ہونے کے بعد پولیس  اس سلسلے میں دیگر متعلقہ افراد سے رابطہ کرے گی اور ضرورت پڑنے پر ان سے سوال جواب کئے جائیں گے ۔

ارشد شریف قتل کیس۔16 اہم نکات سامنے آگئے
ارشد شریف کی فائل فوٹو

واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی تسنیم حیدر نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور دیگر پر سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں ہونے والے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا تھا اور ان انکشافات پر پاکستان اور بیرون ملک سیاسی قو صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More