
نواز شریف نے ٹکٹ پر جھگڑا کرنے والے باپ بیٹے کی صلح کرادی
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ٹکٹ لینے والے ایک امیدوار کو گارڈز کے ذریعے باہر نکلوا دیا، جب کہ ایک باپ بیٹے کی صلح کرادی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے ٹکٹ لینے والے امیدواروں کے انٹرویو جاری ہیں،
آج کے اجلاس میں فیصل آباد کے امیدواروں کی ٹکٹیں فائنل کرنے کے لئے نوازشریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ نے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے میاں محمد فاروق اور ان کے بیٹے معظم فاروق میں ٹکٹ پر لڑائی ہوگئی، تاہم نوازشریف نے بذات خود مداخلت کرکے باپ بیٹے میں صلح کرادی۔
میاں محمد فاروق کے ایک بیٹے میاں قاسم فاروق نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لئے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی تھی،
جب کہ دوسرے بیٹے میاں معظم فاروق نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا ہے،
اور دونوں آج ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔
میاں نواز شریف نے میاں معظم فاروق سے کہا کہ اپنے والد میاں فاروق سے معذرت کریں،
اور ان کی قدموں کو چھوئیں اور اپنے لئے دنیا و آخرت میں آسانیوں کے طلب گار ہوں۔
میاں معظم فاروق معذرت کے لئے اپنے والد کے پاس گئے اور معافی مانگی
جس پر میاں فاروق نے اُن کی معافی کو قبول کیا اور معظم فاروق کے سر پر بوسا بھی دیا۔