top header add
kohsar adart

نواز شریف قانون کے سامنے پیش ہوں گے اور مقابلہ کریں گے، شہباز شریف

نواز شریف قانون کے سامنے پیش ہوں گے اور مقابلہ کریں گے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف قانون کے سامنے پیش ہوں گے اور مقابلہ کریں گے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ اور ووٹ دینے والے ممالک کا شکریہ۔ یورپی پارلیمنٹ کے معزز ارکان نے ترقی پذیر ممالک کے لیے مثبت سوچ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید توسیع سے پاکستانی برآمدات کو فائدہ ہوگا۔ اس سلسلے میں برسلز میں پاکستانی مشن اور متعلقہ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یورپی ممالک کو برآمدات پر خصوصی رعایتوں سے معیشت بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو وجود رکھنے میں سہولت ہوگی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنات ھا کہ 16 ماہ کی حکومت میں ہمالیہ نما چیلنجز کا سامنا تھا۔ سیلاب اور آئی ایم ایف کی شرائط پہاڑ کی طرح سامنے کھڑی تھیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کے گرداب میں ڈبو دیا۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے شرائط طے کیں اور خود انکار کیا۔ ہم نے سیاست کو قربان کرکے ریاست کو بچایا۔ یہ کام ہمارے لیے آسان نہیں تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد قریب آئی تو انہوں نے ریاست سے کھیلنے کی کوشش کی۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کردیں۔ معاشی بدحالی، لانگ مارچ اور دھرنے ہمیں ورثے میں ملے۔ گزشتہ حکومت سے مہنگائی منتقل ہوئی جس میں بتدریج اضافہ ہوا۔ ہم نے آئی ایم ایف سے کامیاب معاہدہ کیا، کسانوں کو زرعی پیکیج دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو کیا ہوتا۔ دوائیوں کی دکانوں، بینکوں کے باہر پیسے نکلوانے کے لیے رش ہوتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مسائل حل کرنے کے لیے جان توڑ کوششیں کیں۔ ہم نے تاریخی سیلاب سے نمٹنے کے لیے توانائیاں صرف کیں۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اللہ نے ہماری مدد کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک گروہ نے اپنی سیاست کو بچانے کے لیے ریاست کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ 90 کی دہائی میں نواز شریف کی اقتصادی اصلاحات کی دنیا معترف ہے۔ نواز شریف نے پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دیا۔ مخلوط حکومت کی کوششوں سے آئی ایم ایف معاہدہ ممکن ہوا۔ یہ کہنا مناسب نہیں کہ ہم 16 ماہ میں ہر میدان میں کامیاب ہوئے۔ مخلوط حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو آج سڑکوں پر جلوس نکل رہے ہوتے۔ شہباز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، اچھے دن جلد آئیں گے۔ ہم نے انتہائی مشکل وقت اور محدود وسائل میں قوم کی خدمت کی۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آ کر مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف قانون کے سامنے پیش ہوں گے اور مقابلہ کریں گے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو معاشی خاکہ بتائیں گے۔ نواز شریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ قانونی ماہرین نے نواز شریف کو گرین سگنل دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More