
نواز شریف آج مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف آج مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
نواز شریف حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔جلسہ ٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہ میں آج سہہ پہر کو ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ٹھاکرہ سٹیڈیم میں ایک لاکھ افراد کی گنجائش موجود ہے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اس حوالے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’نواز شریف ہزارہ کے غیور اور ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے‘۔
مریم اورنگزیب نے لکھا کہ ’جلسے کے میزبان پارٹی رہنما کیپٹن صفدر اور سردار یوسف ہیں، سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی قائد کے ہمراہ ہوں گئی‘
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے اپنے وژن پر بات کریں گے۔