نوازشریف کی وطن واپسی پر سرکاری سیکورٹی پلان تیار

لاہور پولیس نے  21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسیکے حوالے سے سیکورٹی پلان تیار کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق ائرپورٹ سے مینار پاکستان تک سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔

اس دوران ممکنہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظراینٹی رائٹ فورس بھی الرٹ رکھی جائےگی۔ واضح رہے کہ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری پر دیے جانے والے بیان سے متعلق وضاحت پہلے ہی  پیش کردی ہے جس کے بعد لیگی قائد کی گرفتاری کا امکان کم ہو گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ اس حوالے سے اپنے طور پر فول پروف انتظامات چاہتی ہے،

یہی وجہ ہے کہ نواز لیگ نے اپنے قائد کو گرفتاری سے بچانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کر لی ہے،جہاں عدات کو یہ یقین دہانی کرائی جائے گی کہ نواز شریف پاکستان واپسی کے بعد اگلے روز پہلی فرصت میں عدالت کے سامنے حاضر ہو جائیں گے لہٰذا انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Official security plan ready for Nawaz Sharif's return home,نوازشریف کی وطن واپسی پر سرکاری سیکورٹی پلان تیار
ایک تبصرہ چھوڑ دو