top header add
kohsar adart

نمبرز پورے ہو ئے تو ہی بل پاس کرینگے،یوسف رضا گیلانی

نمبرز پورے ہو ئے تو ہی بل پاس کرینگے، یوسف رضا گیلانی

 

کراچی: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو ہی بل پاس کریں گے۔

 

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بل میں ریفارمز کی بات ہے،ہمارےنمبرزپورے ہوں گےتوہی بل پاس کریں گے۔ میرےخلاف کیسز بےبنیاد ہیں۔ مولانافضل الرحمٰن سےپراناتعلق ہے، ان کا احترام کرتاہوں۔

 

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مجھ پر کیس بنایا، آج ہم ان کو ہی ووٹ دے رہے ہیں۔ جو بل پاس ہو رہا ہے وہ مخصوص بل نہیں ہے۔ اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت سے متعلق بل پر نمبر پورے ہو گئے تو بل منظور ہو جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، یہ وقت ملک کے لیے سوچنے کا ہے، ذاتی مفادات کو ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری پر سینیٹ نے متفقہ قرارداد منظور کی اور اس کی مذمت بھی کی گئی۔

 

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بہت پرانا تعلق ہے، ان سے تعلقات بھی اچھے ہیں اور ان کا بہت احترام بھی کرتا ہوں۔ انہوں نے ہمارے ساتھ مل کر بہت کام کیا ہے، ان کے بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

 

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، اور نہ ہی ہم گورنر راج کے حق میں ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More