kohsar adart

ندی نالوں میں طغیانی، ریسکیو 1122 کی جانب سے الرٹ جاری

ندی نالوں میں طغیانی، ریسکیو 1122 کی جانب سے الرٹ جاری
ملک میں جاری مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کی جانب سے شہری اور مقامی آبادی کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش میں شہری پھسلن اور بریک فیل سے بچنے کیلئے احتیاط سے گاڑی کی ڈرائیونگ کریں ۔ آسمانی بجلی یا طوفان کے آثار رونما ہوں تو گاڑی میں پناہ نہ لیں،
برساتی ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ مت پھینکیں اس سے طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،برساتی اور ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش کے لیے تعمیرات مت کریں،
شہری پرانے اور بوسیدہ مکانوں میں رہائش مت اختیار کریں،بارشوں کے پانی کے نکاس کے لیے مناسب انتظام لازمی ہے،نمی کی وجہ سے دھاتی چیزوں اور بجلی کے آلات میں کرنٹ آ سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے،بجلی کے کھمبوں اور پائپوں سے دور رہیں اور کسی قسم کی دھاتی چیز ہاتھ میں نہ پکڑیں،
لینڈ سلائیڈنگ کے دروان متاثرہ علاقے میں عمارتوں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں،گیس،بجلی اور پانی کی سپلائی بند رکیں،
کیونکہ ایسا نہ کرنے سے مزید نقصان اور امدادی کاروائیاں متاثر ہو سکتی ہیں،گاڑی احتیاط سے چلائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More