kohsar adart

نجمہ حمید کی نماز جنازہ سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں ادا

راولپنڈی (کوہسار نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدرو سینئر پارلیمنٹیرین بیگم نجمہ حمید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
نماز جنازہ ایف بلاک سیٹلائٹ ٹائون، راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی رہنمائوں طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، ملک ابرار، راجہ ظفر الحق، زمرد خان، نئیر بخاری، فرحت اللہ بابر، انجم عقیل، سردار نسیم، ظفر علی شاہ، دیگر سیاسی رہنمائوں سمیت لیگی کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نجمہ حمید جمعہ 2 دسمبر کی شب وفات پاگئی تھیں، ان کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل اور اجتماعی دعا بروز پیر ظہر کی نماز کے بعد صدیق شادی ہال سیٹلائٹ ٹائون، راولپنڈی میں ہوگی۔
مرحومہ نجمہ حمید دو بار سینیٹ آف پاکستان کی رکن بھی رہیں۔ مرحومہ نے سوگواران تین بیٹے چھوڑے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More