نامور گلوکارہ نصیبو لال شوہر کے مبینہ تشدد سے زخمی

نامور گلوکارہ نصیبو لال کو اُن کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نصیبو لال کی جانب سے درج کراگئی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے گھر کےصحن میں بیٹھی تھی، شوہر نے بدزبانی کی اور قریب ہی پڑی اینٹ اٹھا کر سر پر دے ماری جس سے میرے چہرے اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔

اپنی ایف آئی آر میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوہر اکثر مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے مگر آج اس نے  تشدد کر کے سخت زیادتی کی، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ  کچھ عرصہ قبل ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے بھی اپنے سابقہ شوہر پر قاتلانہ حملے کاالزام عائد کیا تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com