top header add
kohsar adart

میں ہار گیا، نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں، رانا ثناء اللہ

میں ہار گیا، نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100 سے شکست قبول کرلی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہارگیا ہوں اور نتیجے کوتسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا ہم سب کو نہیں پتا تھا کہ جے یو آئی کا نتیجہ کیا آئے گا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More