top header add
kohsar adart

میں ن لیگ کی کسی فیصلہ سازی میں شامل نہیں، محمد زبیر

 

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ میں ن لیگ کی کسی فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ میں نے 2013ء سے 2018ء تک پارٹی کو بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سیل بنا تب 6 سے 7 لوگ تھے میں بھی اُن میں شامل تھا لیکن آج کل میں ن لیگ کی کسی بھی فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تب ان کے ساتھ تمام دوروں میں شامل تھا۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد مشکل وقت آیا،

توڑ پھوڑ شروع ہوگئی تھی اس وقت پارٹی کے ساتھ کھڑا تھا۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ جب سب سے مشکل وقت تھا

تب مریم نواز معاملات نہ سنبھالتیں تو آج اچھے دن نہ ہوتے۔

اُس وقت 4 سے 5 لوگوں کے سوا کوئی جاتی امرا نہیں آتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More