میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں،عامر کا ریٹائرمنٹ پر بیان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے امکانات کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میں اب ریٹائر ہوچکا ہوں اور واپسی کیلئے کیسے پر امید ہوں؟ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو واپسی کے امکانات تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ اب نوجوان کرکٹرز کیلئے کھیل میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے،
یہ بھی پڑھیں اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار
میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں جبکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کھلیں گے یا نہیں؛ محمد عامر نے بڑا انکشاف کردیا
سال 2020 میں 28 سالہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا
اور کھل کر اسوقت کی ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت بالنگ کوچ وقار یونس
پر شدید تنقید کی تھی جبکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا ذمہ دار بھی انہیں ہی قرار دیا تھا۔