top header add
kohsar adart

مین ہول میں جاں بحق باپ بیٹےکا مقدمہ سی ڈی اے کیخلاف درج

لواحقین اور تاجروں کے احتجاج پر ڈائریکٹر سینی ٹیشنز -سپروائزر اور دیگر ذمہ داران نامزد کر دیئے گئے

مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کے لواحقین  کے احتجاج پر پولیس نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سینی ٹیشنز  اور دیگر ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،

تھانہ سبزی منڈی پولیس کو سیکٹر آئی ٹین فور کے رہائشی عبداللہ ارشد نے درخواست میں بتایا ک11 جولائی کی شام کو میں اور میرا چھوٹا بھائی عبدالرحمن گھر کے قریب گراونڈ کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں عبد الرحمن واٹر فیلٹرریشن پلانٹ کے قریب فٹ پاتھ کے اوپر بغیر ڈھکن موجودمین ہول کے اندر اچانک گر گیا، وہاں موجودلوگوں کے شور مچانے پرمیرے والد ارشد ستی بیٹے کو بچانے کے لئے گٹر کے اندر کود گئے ، کچھ دیر ان کی آوازیں باہر موجود لوگوں کو سنائی دیتی رہیں۔  اسی دوران ریسکیو کے لئے متعلقہ اداروں کو کالیں کیں ، سی ڈی اے سے رابطے کئے مگر ان سب کے پہنچنے میں تاخیر کے باعث ارشد ستی اور عبد الرحمن کی موت واقع ہو گئی۔

عبد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ  علاقے کے رہائشیوں نے متعدد بارسی ڈی اے کو نشان دہی کی ،مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ڈائر یکٹر سینی ٹیشن ملک عطا اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت ولا پرواہی سے یہ جان لیو اواقعہ پیش آیا ، لہٰذا ڈائریکٹر سینی ٹیشن ، سپر وائیزر منیر ، متعلقہ سی ڈی اے ذمہ داران اور غفلت کے مرتکب ریسکیو ادارے کے ذمہ داران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔

پولیس نے 322/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کومین ہول میں گر کر جان بحق ہونے والے باپ بیٹے کے لواحقین اور تاجربرادری نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر آئی جے پی روڈ پر میتیں رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیاتھا۔

 

نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے- میاں اسلم کا مطالبہ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق  رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے آئی ٹین فور میں باپ اور بیٹے کی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو نےکے واقعے کی شدید  مذ مت کر تے ہو ئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ا فرا د کو گر فتار کیا جا ئے ،انھوں نے کہا آئی سیکٹرز میں 127گٹروں پر ڈھکن نہیں ہیں جو کہ سی ڈی اے کی لاپرواہی اور بد ترین پیشہ ورانہ غفلت کا ثبوت ہے ، جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جا نوں کا نقصان ہوا ہے

، اس سے قبل بھی آئی ٹین میں اس قسم کے واقعات ہو چکے ہیں مگر سی ڈی اے کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، میاں محمد اسلم نے ہم چیئر مین سی ڈی اے کو متنبہ کرتے ہیں کہ شہر میں مو جو د تمام کھلے گٹروں پر ڈھکن لگائے جا ئیں تاکہ آئندہ اس قسم کے دلخراش واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاں بحق ہو نے والے باپ بیٹے کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آئی جے پی روڈ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، تحریک انصاف کے رہنماءمرتضیٰ ستی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More