میلبرن ٹیسٹ،کھانے کے وقفے کے بعد کھیل تاخیر کا شکار کیوں ہوا؟
میلبرن کرکٹ گراونڈ میں تیسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کھیل تاخیر کا شکار ہو گیا۔
میچ میں کھانے کے وقفے کے بعد دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں مگر امپائرز نے کھیل شروع نہیں کیا
اور اس کی وجہ یہ بنی کہ فیلڈ امپائرز کا تھرڈ امپائر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹی وی امپائر رچرڈ النگورتھ لفٹ میں پھنس گئے تھے
جس کے باعث کھیل شروع کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔