میرے پاس ثاقب نثار کی آڈیو ہے، نواز شریف
میرے پاس ثاقب نثار کی آڈیو ہے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ آڈیو میں ثاقب نثار کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو لانا ہے، نواز شریف اور مریم کو جیل میں رکھنا ہے۔
مسلم لیگ ن کی سینٹرل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایک چیف جسٹس ایسی بات کرے تو کیا اس کا احتساب نہیں ہونا چاہیے، مظاہر نقوی نے اتنی جائیدادیں بنائیں، انہیں بھی نیب میں ڈالنا چاہیے، آپ بھی نیب کو بھگتیں، ہم نے بھی بھگتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج بنایا گیا، اعجاز الا حسن چیف جسٹس بننے والے تھے، کیوں بھاگ گئے؟، پاکستان کو جنہوں نے تباہ برباد کیا، کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟
مسلم لیگ ن کے قائد نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کا تو احتساب ہو باقی لوگوں اور ان ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نا انصافی کی، دنیا میں صدر اور وزیراعظم کو ججز نہیں نکال سکتے، 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیسے تاحیات نااہل کر سکتے ہیں؟