
میاں اسلم اقبال کے بھائی کا پی ٹی آئی سےلاتعلقی کا اعلان
میاں اسلم اقبال کے بھائی کا پی ٹی آئی سےلاتعلقی کا اعلان
سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
میاں امجد اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جو راستہ اختیار کیا وہ پاکستان کی ترقی کےخلاف تھا۔ ہم مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
میاں اسلم اقبال کے بھائی نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہے۔
میں اس وجہ سے پی ٹی آئی سے لاتعلق ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔ میں اپنے بھائی اسلم اقبال کی جگہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔