میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
میانوالی میں خیبرپختونخوا بارڈر پر قبول خیل کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے 10 سے 12 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشت گرد فرار ہوگئے۔
فضا نعرہ تکبیر اور پنجاب پولیس زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔
ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پنجاب پولیس کے حوصلے بلند ہیں، عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انوار نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔