میانمار کے بعد ٹونگا میں 7.1 شدت کا زلزلہ

میانمار کے بعد ٹونگا میں 7.1 شدت کا زلزلہ
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 18 منٹ (1218 جی ایم ٹی) پر آیا۔ ابتدائی طور پر اس کی شدت 7.3 بتائی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے 7.1 قرار دیا گیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جو اسے ایک اتھلا زلزلہ بناتی ہے، اور اس کے نتیجے میں سطح پر شدید جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلہ،ہلاکتیں 1644 سے متجاوز
یہ علاقہ زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کے لیے بدنام پیسیفک رنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرگرمی اکثر شدید زلزلوں کا سبب بنتی ہے۔
ٹونگا حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم مقامی مانیٹرنگ ایجنسیاں زلزلے کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔