top header add
kohsar adart

مچ میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید تفصیلات آگئیں

مچ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ سیکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 21 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مچ اور کولپور میں فورسز پر حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید، 9دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں نے حملوں کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

دہشت گردوں کے خلاف 30 جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

آخری دہشتگرد کے خاتمے، عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More