
مچل مارش کا ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام، بھارتی شائقین آگ بگولہ
مچل مارش کا ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام، بھارتی شائقین آگ بگولہ
کراچی: آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے بھارتی شائقین کو آگ بگولہ کردیا۔

آسٹریلیا نے گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں مودی ٹرافی دے کر کیوں بھاگے، وجہ سامنے آگئی
میچ کے بعد پیٹ کمنز نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر مداحوں کیلئے ڈریسنگ روم کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں کینگروز کو فتح کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Mitchell Marsh with the World Cup. pic.twitter.com/n2oViCDgna
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 20, 2023
ان میں سے ایک تصویر میں آسٹریلوی بلے مچل مارش کو صوفے پر بیٹھے آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے
تاہم کرکٹ کے شائقین کو جو بات زیادہ اچھی نہیں لگی وہ یہ تھی کہ بلے باز نے تصویر کے لئے پوز دیتے ہوئے ٹرافی کے اوپر اپنے پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وہاب ریاض کا پی ایس ایل نہ کھیلنے کا اعلان
مچل مارش کی اس حرکت نے فائنل میں شکست پر غمزدہ بھارتی شائقین کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا
جنہوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایکس پر بھارتی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرافی کی توہین ہے، آئی سی سی کو اس پر ایکشن لینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان
ویپن تیواری نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ واقعی افسوسناک ہے
جب ٹرافی کا صحیح معنوں میں احترام کرنے والوں کو اسے چھونے کا موقع نہیں ملتا
جبکہ جو لوگ پرواہ نہیں کرتے انہیں متعدد مواقع ملتے ہیں۔