
موہڑہ شریف لنک روڈ پر کار کھائی میں جا گری۔2زخمی
مری کے قریب موہڑہ شریف لنک روڈ پر اوڑہ کے قریب ایک کار حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خاتون اور ایک مرد مسافر زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں 60 سالہ افراز اور 42 سالہ نورین کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، دونوں مسافر موہڑہ شریف کے رہائشی ہیں۔
Car fell into the ditch on Mohra Sharif Link Road. 2 injured,موہڑہ شریف لنک روڈ پر کار کھائی میں جا گری۔2زخمی