
موٹروے پر کلر کہار کے قریب خوفناک حادثہ 6 افراد جاں بحق
اسلام آبادلاہور موٹروے پر کلر کہار کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خاتون سمیت چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے.تفصیلات کے مطابق موٹروے سالٹ رینج پر گیس کنٹینر بریک فیل ہونے پر بےقابو ہوگیا اور سامنے راولپنڈی جانے والی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، ایل پی جی بوزر میں دو افراد تھے جب کہ کار میں خاتون، دو بچے ، اور ایک شخص سوار تھے ، کار لاہور سے اسلام آباد جبکہ ایل پی جی بوزر فلنگ کے لیے فیصل آباد جا رہا تھا۔ جلی ہوئی کار سے ہائیڈالک کٹر کی مدد سے دو لاشوں کو نکال کر کلر کہار ٹراما سنٹر شفٹ کیا گیا جبکہ 3میتوں کو موٹروے ایمبولینسز نے اور ایک کو پرائیویٹ ایمبولینس نے شفٹ کیا،یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں اسلام آبادلاہور موٹر وے پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل فروری 2023 میں کلر کہار کے قریب بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،