top header add
kohsar adart

مولانا فضل الرحمان پشین سے جیت گئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے قومی اسمبلی نشست جیت لی۔

مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین کی نشست جیت لی ہے۔

این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More