top header add
kohsar adart

مولانا فضل الرحمان سے چودھری شجاعت کا رابطہ

مولانا فضل الرحمان سے سینئر ساستدان چودھری شجاعت حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کیااور مدرسہ بل پر سربراہ جے یو آئی کے کردار کو سراہا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی، چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہتے ہوئےافہام وتفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمٰن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی مدارس کے مسیلہ پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے ،مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ ادا کیا ۔.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More