kohsar adart

مولانا فضل الرحمان سے رابطوں پر پی ٹی آئی میں پھوٹ

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی مخالفت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن سے کسی بھی قسم کے رابطوں یا تعاون کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مخالفت اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر گزشتہ ہفتے پشاور میں مشاورت کے دوران پارٹی رہنماؤں کی بحث کے دوران سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں کو مولانا سمیت اپوزیشن سے رابطوں سے روکا جبکہ اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے مولانا سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا دفاع کیا۔

اُدھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں کیونکہ اس وقت ملک میں فاشسٹ حکومت ہے اور اس کے خلاف تمام سیاسی جاعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More