مولانا طارق جمیل کا بیٹے کے انتقال پر اہم بیان سامنے آ گیا
مولانا طارق جمیل کا بیٹے کے انتقال پر اہم بیان سامنے آ گیا
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نےاپنے بیٹے مولانا عاصم جمیل کے انتقال کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے گولی لگنے سے جاں بحق
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہاکہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023
مولانا طارق جمیل نے کہاکہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔