top header add
kohsar adart

مودی حکومت پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی کڑی تنقید

مودی حکومت پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی کڑی تنقید

 

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سول سوسائٹی کی سرگرمیوں کے تحفظ کےلیے اقدامات پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر مودی پر تنقید کی ہے۔

 

عالمی تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت این جی اوز کو ہراساں کرنے کےلیے انسداد منی لانڈرنگ قوانین کا استعمال بند کرے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور صحافتی ادارے طویل عرصے سے نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کررہے ہیں۔

 

گزشتہ دہائی کے دوران بھارت نے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت ہزاروں غیر سرکاری تنظیموں کے لائسنس منسوخ کیےگئے۔

 

نریندر مودی حکومت این جی اوز، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت کارروائی روکے۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More