kohsar adart

منفی درجہ حرارت میں بھی مری میں غیرقانونی تعمیرات جاری

کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لینٹر مافیا اور ٹی ایم اے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے منفی ٹمپریچر میں بھی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ھے جبکہ کمشنر راولپنڈی نے گزشتہ ہفتے جناح ہال مری میں اجلاس کے دوران موسم سرما کے دوران تین ماہ تک مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کی تھی جو صرف فائلوں اور اعلان تک محدود رہی۔

مری شہر اور گردونواح میں کثیرالمنزلہ تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے۔ تعمیرات کیلئے زمین اور پہاڑوں کی کٹائی جبکہ ٹنوں کے حساب سے مٹی اورملبہ روڈ کے کنارے جنگل میں پھینکا جا رہا ھے جس سے سرسبز چھوٹے درخت اور خود رو پودے مٹی تلے دب کر ختم ہو رھے ہیں مری کے شہریوں اورعوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے مری میں جاری غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Illegal construction continues in Murree even in sub-zero temperatures,منفی درجہ حرارت میں بھی مری میں غیرقانونی تعمیرات جاری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More