
ممبئی میں 11 مقامات پر بم کی اطلاع
بھارت کے شہر ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل بھیجنے والے نے ممبئی میں 11 مقامات پر بم نصب کرنے کا بھی بتایا۔
یہ بھی پڑھیں نئی دلی: اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا
دھمکی دینے والے نے ای میل میں قومی مالی معاملات میں گھپلے بازی پر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ای میل ملنے کے بعد بھارتی پولیس نے تلاشی کے بعد تمام 11 مقامات کو کلیئر کردیا۔