top header add
kohsar adart

ملکی دفاع کو یقینی اور مظبوط بنانے پر کام جاری رکھیں گے، جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) واہ کا دورہ کیا

 

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کو یقینی اور مضبوط بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھیں گے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) واہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں پیداواری صلاحیتوں اور مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا۔ جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل تھے۔

افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پی او ایف کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملکی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کیلئے کام جاری رکھیں گے، پاکستان کے دفاع کو یقینی اور مضبوط بنانے کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔
اس سے قبل پی او ایف آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More