kohsar adart

ملکہ کوہسار مری میں نیوایئرنائٹ پر پابندی

حکومت کی جانب  سے نیوایئرنائٹ پر سرکاری تقریبات منانے پر پابندی کے باعث ملکہ کوہسار مری میں بھی کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی

فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے یکم جنوری کو صبح 10 بجے فلسطین کی آذادی کیلئے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاجائیگا،نیوایئر کے موقع پر ملک بھر سے کثیر تعدادمیں سیاح مری کارخ کرتے ہیں

انتظامی امور،فول پروف سکیورٹی اورامن وامان کویقینی بنانے کیلئے کئے گئے پروگراموں کوحتمی شکل دینے کیلئے اجلاس کاانعقاد کیاگیا ہے
جس کا2 نکاتی ایجنڈہ ہے جس میں نیوایئرنائٹ اوربرفباری کے حوالے کئے گئے اقدامات پر محکموں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو دیکھاگیا ہے

ان خیالات کااظہا ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری کیپٹن (ر)قاسم اعجاز نے جناح ہال مری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے تمام اداروں کوہدایات دیں کہ نئے سال اوربرفباری کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور انتظامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے اس موقع پر تمام اداروں کے سربراہان نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مری وہاب الدین خان،ڈی ایس پی مری ملک عارف محمود،ایم پی کے نمائندوں،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن مری انعام الرحیم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید،ڈی ایف اومری،سٹی ٹریفک پولیس کے نمائندے،موٹروے پولیس  محمدآفتاب،مولانا قاری سیف اللہ سیفی  سمیت ہوٹل ایسوسی ایشن ،مرکزی انجمن تاجران مری و کاروباری تنظیموں کے نمائندوں  نے بھی شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More