ملکہ کوہسار مری میں انٹرنیشنل اینٹی کرپشن آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا
جناح ہال مری میں آگاہی سمینار منعقد ہوا
ملکہ کوہسار مری میں انٹرنیشنل اینٹی کرپشن آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
اس سلسلہ میں جناح ہال مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف کی زیر صدارت آگاہی سمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں سرکاری محکموں سمیت شہریوں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
سیمینار کے بعد مال روڈ مری پر آگاہی واک بھی کی گئی جس میں شہریوں سمیت بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی شرکت کی۔