kohsar adart

مقتول آزاد امیدوار چودھری عدنان کا ڈرائیور بھی جاں بحق

 

راولپنڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقتول آزاد امیدوار چودھری عدنان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جھنڈا چیچی کے علاقے میں آزاد امیدوار پر فائرنگ کی گئی،چودھری عدنان ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور زاہد حفیظ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا،مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سول لائینز کے علاقہ میں فائرنگ سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری عدنان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا اورایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیدیا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے،ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، چودھری عدنان نے حالیہ الیکشن آزاد امیدوار کی حیثیت میں لڑا تھا، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More