معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان کا اعلان
معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان کا اعلان
معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں مذہبی اجتماعات سے خطاب کریں گے، وہ 6 اور 7 اکتوبر کو کراچی جبکہ 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور میں اور 19، 20 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک اجتماعات میں عوام کی سوالات کے جواب بھی دیں گے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دورہ پاکستان کا اعلان کیا، پاکستان آمد سے متعلق ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہا ہوں۔