معاشی انقلاب کےلیے بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا، آصفہ بھٹو
معاشی انقلاب کےلیے بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا، آصفہ بھٹو
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی انقلاب کےلیے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔نوشہرو فیروز میں انتخابی ریلی سے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ 8 فروری کو تیر کو ووٹ دیں،
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم بن کر غربت کا مقابلہ کروں گا، بلاول بھٹو زرداری
جیت آپ کی ہوگی، صرف پیپلز پارٹی غریبوں کی تکلیف کو سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں وی سی ملک پورہ کے چیئرمین عمران خان قتل
انہوں نے کہا کہ پورےپاکستان سے لوگ سندھ میں علاج کرانے آتے ہیں، ہم وعدہ کرتے ہیں 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سب وعدہ کریں 8 فروری کو ووٹ تیر کو دیں گے،
معاشی انقلاب چاہتے ہیں تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع ملا تو کسان کارڈ، ہاری کارڈ، یوتھ کارڈ کا منصوبہ لائیں گے۔