مظفر آباد سمیت مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ

مظفر آباد سمیت مختلف شہروں میں رات گئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن امان کے پیش نظر یہ کیا جا رہا ہے 11 مئی کے شٹر ڈائون اور پہیہ جام اور لانگ مارچ کو روکنے کے لیے یا اقدامات کیے جا رہے ہیں

 

جب کہ حکومت کی طرف سے چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے FC تعینات کرنے کا حکم بھی جاری کیا جا چکا ہےاور عوام کا کہنا ہے کہ ہم FC کو کسی صورت ریاست آزادکشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر کے خطے کے امن امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔صدر تحریک انصاف آزادکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ ہو گی  اور اگر ہمارے پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل دیں گے

ایک تبصرہ چھوڑ دو