top header add
kohsar adart

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شکست مان لی

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے

یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،ان کا کہنا تھا کہ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر این اے 48 سے جتایا گیا وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شعیب شاہین بھی حلقہ 47 سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج شعیب شاہین کے حوالے نہیں کیے جا رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More