مسجدِ نبوی ﷺ میں بابر اعظم کی روزہ افطار کرتے ویڈیو وائرل

مسجدِ نبوی ﷺ میں بابر اعظم کی روزہ افطار کرتے ویڈیو وائرل

 

بابر اعظم اپنے والد، بھائی اور کچھ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بابر اعظم کو دیگر زائرین کے ساتھ مل کر مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ چیمپئنز ٹرافی میں ایک سپنر کھلانا بڑی غلطی تھی،انضمام الحق

کچھ صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو اپنی پرفارمنس میں بہتری کے لیے دعا مانگنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکی اور توقعات کے برعکس ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی باہر ہو گئی۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو
WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com