kohsar adart

مستونگ فائرنگ سے دو لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

مستونگ   فائرنگ سے دو لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

مستونگ کے درینگڑھ میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے لیویز کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

حکام کے مطابق ایک شخص کی رہائی کےلیے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ روڈ کھلوانے کےلیے جانے والی لیویز ٹیم پر مظاہرین نے فائرنگ کردی۔

 

واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم مظاہرین کو منتشر کردیا گیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More