مستونگ،فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق
مستونگ،فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسے۔
فائرنگ سے ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
فائرنگ میں زخمی ہونے والے عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔