top header add
kohsar adart

مستونگ،الفلاح روڈ پرعید میلادالنبی کے جلوس میں دھماکہ،20 شہید

بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پرعید میلادالنبی کے جلوس کے قریب کیے جانے والے خود کش دھماکے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خود کش دھماکا مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب عید میلاد النبی کے جلوس کے قریب کیا گیا جس میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد کے قریب میلاد کی مناسبت سے لوگ جمع ہورہے جس کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنی تھی، البتہ دھماکہ بڑی نوعیت کا لگتا ہے۔

ایس ایچ او جاوید لہڑی کے مطابق دھماکے میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری سمیت 20 افراد شہید جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا اور صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اج نیوز کو وصول ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک میدان زخمی زمین پر پڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More