kohsar adart

مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق،2 زخمی

مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سوات ملم جبہ روڈ تلیگرام کے علاقہ خوڑ پٹے میں جیپ  کھائی میں گرنے سے  ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر سے ملم جبہ کے علاقہ تمبہ گٹ جانے والی جیب تلیگرام خوڑ پٹے کے مقام پر بریک فیل ہونے کے وجہ سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

جاں بحق ہونے والوں میں ظاہر اللہ، علی شیر خان، علی رحمان اور تاج محمد کا بیٹا شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت حضرت علی اور حضرت حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

تمام افراد کا تعلق ملم جبہ تمبہ گٹ سے بتایا جارہا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More