kohsar adart

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں،میر واعظ عمر فاروق

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں،میر واعظ عمر فاروق

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر کے حتمی حل کے لیے بھارت پاکستان سے بامعنی مذاکرات کرے۔

سری نگر میں کشمیر میڈیا سروس کو انٹرویو میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کےلیے جنگ نہیں، بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارتی حکومت کے امن کے دعوؤں کے باوجود لوگ خوف سے خاموش ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ظلم و جبر، گرفتاریوں اور میڈیا پر پابندیوں کے ظالمانہ اقدامات نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More