مزید 17 ہزار افغان شہری واپس چلے گئے

ملک میں غیر قانونی مكین افغان شہریوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے مختلف حصوں سے 17118 افراد کو گزشتہ روز لنڈی کوتل ہولڈنگ سنٹر منتقل کردیاگیا۔عارضی کیمپ میں نادرا۔اندراج کے بعد مذکورہ افراد آج صبح سویرے طورخم۔سرحدی گزرگاہ سے افغانستان داخل ہوگئے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار افغان شہری طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان جا چکے ہیں۔
افغان کمشنریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں سے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کاسلسلہ جاری رہا۔
صوبہ پنجاب سے 2 ہزار 530 افغانی؛ خیبر پختونخوا سے 2 ہزار 330 ، اسلام آباد سے 536 ، آزاد کشمیر سے 103,، صوبہ سندھ سے 151 افغان شہریوں سمیت دیگر علاقوں سے مجموعی طور پر 17118 افغان شہری لنڈی کوتل عارضی کیمپ منتقل کئے گئے ۔
نادرا موبائل میں۔اندراج کے بعد صبح سویرے ان تمام افغان شہریوں کو افغانستان جانے کی اجازت مل گئی۔ اور کسٹم کلیرنس کے بعد تمام افغان شہری طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان میں داخل ہوگئے۔ افغانستان واپس جانے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل تھے۔
افغان کمشنریٹ کے مطابق آج دن بھر غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں۔کو لنڈی کوتل عارضی کیمپ منتقل کیاجاتارہا۔ جہاں۔ضروری اندراج کے بعد افغانستان جانے کی اجازت ملتی رہی۔ غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں۔کی وطن واپسی کا سلسلہ رات کو بھی جاری رہا۔ افغان کمشنریٹ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 28 ہزار افغان شہری طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان واپس چلے گئے۔